سٹی ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

مختلف جرائم میں ملوث179ملزمان گرفتار،07 موٹر سائیکل،09 موبائل فونز،اسلحہ و دیگر سامان برآمد

جمعرات 18 اپریل 2019 23:58

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پرسٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، ایس پی سٹی ڈویژن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث179ملزمان گرفتار کر لئے،03 ڈکیت و چور گینگز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی07 موٹر سائیکل، 09 موبائل فونز، 04 پسٹل و دیگر سامان برآمد کر لیا،ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران28ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سی21پسٹل، 02 رائفل اور گولیاںبرآمدکی گئیں،منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی39ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی11 کلو گرام چرس اور660 لیٹر شراب برآمد کی گئی، ڈکیتی،چوری، امانت میں خٰیانت،دھوکہ دہی،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب20اشتہاری مجرمان کوگرفتار جبکہ25عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا،27 قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگی01 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی،پتنگ بازی،ون ویلنگ اور لائوڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر33 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں