مسلم لیگ (ن) کا پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو کو طلب

جمعہ 19 اپریل 2019 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر 22 اپریل کو طلب کرلیا۔پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا جس کی صدارت قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کرینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موجودہ سیاسی و ملکی مجموعی صورتحال، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شپ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے لیگی ارکان اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سہ پہر 12 بجے طلب کیا گیا ۔اجلاس میں 22 اپریل کے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں