بہبود آبادی اور غذائیت کا شعبہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے،حبیب الرحمان گیلانی

جمعہ 19 اپریل 2019 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) بہبود آبادی اور غذائیت کا شعبہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کثیرالمدت پلاننگ کے ذریعے غذائیت کے حوالے سے وزیراعظم کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے محکمہ پلا ننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نئی سطور پر مرتب حکمت عملی پر عملدرآمد کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمان گیلانی نے لاہور میں کیا۔پی اینڈ ڈی نے محکمہ بہبود آبادی کو بھی کثیر المقاصد غذائیت مرکز کا حصہ بنا لیا ہے۔جو غذائی قلت اور آبادی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یکساں موثر ہو گا۔مطلو بہ اہداف کے حصول میں مددگار ہو گا تاکہ بچوں اور ماوں میں غذائی قلت کے مسئلے پر قابو پانے سمیت آبادی میں اضافے کو بھی روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں