آج فتنوں کا دور ہے اور فتنے بارش کی طرح برس رہے ہیں،مولانازاہدالراشدی

پر فتن دور میں اپنے ایمان وعقیدے کی حفاظت کرتے ہوئے منکرین اسلام کو دین حق کی دعوت دینا سب سے بڑاجہاد ہے،سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل

جمعہ 19 اپریل 2019 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانازاہدالراشدی نے مجلس احراراسلام پاکستان کے دارالمبلغین میںہونے والے دورہ تربیت المبلغین کے شرکاء کو لیکچر دیتے ہوئے کہاہے کہ آج فتنوںکا دور ہے اور فتنے بارش کی طرح برس رہے ہیں اس پر فتن دور میں اپنے ایمان وعقیدے کی حفاظت کرتے ہوئے منکرین اسلام کو دین حق کی دعوت دینا سب سے بڑاجہاد ہے انہوںنے کہا اسلام کی حفاظت اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے اور اس دین نے قیامت تک باقی اور محفوظ رہنا ہے۔

اور یہ بات بھی ہمارے عقیدے و ایمان کا حصہ ہے کہ قرآن کریم مکمل اور محفوظ حالت میں رہتی دنیا تک موجود رہے گا اور اس کی تعبیر و تشریح میں جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث و سنت کا تسلسل بھی قائم رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اسلام اور دین کو خطرات تو خود جناب رسول اکرمﷺ کے دور میں لاحق ہوگئے تھے جب مسیلمہ کذاب ، طلیحہ اسدی، اسود عنسی اور پھر سجاح نے نبوت کا دعویٰ کر کے متبادل وحی کا تصور پیش کیا تھا اور اپنی خودساختہ وحی کے مجموعے بھی پیش کر دیے تھے۔

ان کی ایسی حرکتوں سے جو خطرات سامنے آئے ۵تھے وہ براہ راست دین کو ہی درپیش تھے،انہوں نے کہاکہ آج کا سب سے خطرناک فتنہ ارتداد مرزائیہ ہے جس نے مسلمانوں کا ٹائٹل استعمال کرکے دنیاکی آنکھوں میں دھول جھونک رکھی ہے نسل نوکو ان کی مکاریوں اوردھوکہ دہی سے آگاہ کرنا وقت کا تقاضاہے ،انہوںنے کہاکہ علماء کرام کی رہنمائی میں ایسے فتنوںکا ڈٹ کر مقابلہ کیاجائے اور اپنا زیادہ سے زیادہ وقت مطالعہ میں صرف کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں