لاہور سمیت پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں میں 1005ٹریفک حادثات ، 8افراد جاں بحق

منگل 23 اپریل 2019 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھرمیں1005ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق جبکہ1076زخمی ہوگئے، زخمیوں کوفوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جہاں پر ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر طبی امداد فراہم کی جس کیوجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

(جاری ہے)

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے، ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 425ڈرائیورز،کم عمرڈرائیور32مسافر509اور150پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ295ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت304متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد97حادثات میں109متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان66حادثات میں63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں