وساکھی میلہ کی تقریبات، بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی اعلی خدمات اور انتظامات پرمتروکہ وقف املاک بورڈ کے عہدیدارا ن کو خصوصی شیلڈز دی گئیں

منگل 23 اپریل 2019 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) سپریم سکھ سوسائٹی آکلینڈ نیوزی لینڈ کی جانب سے شاہد شبیر نے سکھ مذہبی کے مشہور تہوار وساکھی میلہ کی تقریبات کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی اعلی خدمات اور انتظامات کرنے پرمتروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری محمد طارق وزیر محمد طارق وزیر ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل ،پیپلک ریلیشنز آفیسر عامرحسین ہاشمی کو سوسائٹی کی جانب سے باباگورو نانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کی مناسبت سے خصوصی شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ،انکا کہنا تھا کہ پوری سکھ قوم حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کی شکر گزار ہے۔

(جاری ہے)

اور امید کرتے ہیں کہ بابا گورو نانک دیو جی کے 550ویں جنم کی تقریبات کے انتظامات بھی تاریخی ہوں گے ۔مزید برآں بھارت سے آئے سردار پرم جیت سنگھ سرنا آف دہلی ،سردار ہر ویندر سنگھ سرنا اور سردار ہر جوت شاہ سنگھ نے بھی متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری محمد طارق وزیر سے ملاقات کی اور کرتار پور رہداری سمیت دیگر اقدامات پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیئرمین و سیکرٹری بورڈ کی خدمات کو خوب الفاظ میں سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں