ایل ڈی اے ملازمین کے درمیان ریفرنڈ م میںایمپلائز یونین نے ورکرز یونین کو شکست دیدی

منگل 23 اپریل 2019 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) ایل ڈی اے ملازمین کے درمیان ریفرنڈ م میںایمپلائز یونین نے ورکرز یونین کو شکست دیدی ۔ ایمپلائز یونین نے 687جبکہ ورکرز یونین کو 410ووٹ ملے ۔ریفرنڈم کے لئے پولنگ صبح 9بجے سے لیکر شام 4بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی ۔ ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ شروع ہوتے ہی دوگروپوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی جس کے باعث آفس کے شیشے ٹوٹ گئے اور ورکرز یونین نے احتجاج کرتے ہوئے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ۔

ایل ڈی اے کے افسران کی مداخلت کے بعد سارے گروپوںنے دوبارہ گنتی کرانے پر اتفاق کیا ۔

(جاری ہے)

حتمی رزلٹ 8بجے قریب جاری کیا گیا ۔ فتح حاصل کرنے والے گروپ کے صدر یونس مسیح نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ورکروںنے ہماری قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہم ان کے شکر گزار بھی ہیں اور انہیں یقین دہانی بھی کرواتے ہیں کہ ان کے حقوق کے لئے ہر میدان میں ہر محا ذپر ڈٹ کر ان کے ساتھ کھڑے ہوںگے ۔ سرپرست اعلیٰ وسیم ذکریہ نے کارکنوںنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہماری فتح یقینی تھی الیکشن صرف ایک رسمی کارروائی تھی ہمارے ورکرز ہم پر ہمیشہ سے اعتماد کرتے آرہے ہیں اورہم نے کبھی ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح سے نواز ا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں