لارڈ مئیر لاہور سمیت دیگر بلدیاتی نمائندوں کیخلاف مال روڈ پر احتجاج کرنے پر مقدمہ درج

مقدمہ 16ایم پی او سمیت 8دفعات کے تحت درج کیا گیا ، ڈپٹی مئیر ،چیئرمینوں سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد نامزد جمہوریت پسند ہونے کے دعویدار مقدمات کا اندراج کر اکے مارشل لاء دور کی یاد تازہ کر رہے ہیں ‘کرنل (ر) مبشر جاوید

بدھ 24 اپریل 2019 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سمیت دیگر بلدیاتی نمائندوں کے خلاف مال روڈ پر احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ 16 ایم پی او سمیت 8دفعات کے تحت تھانہ سول لائن میں سب انسپکٹر محمد اقبال کے بیان پر درج ہوا جس میں لارڈ میئر مبشر جاوید ، ڈپٹی مئیر شہاب الدین ،چیئرمین ارشد خان ،چیئرمین زبیر اکرم وغیرہ سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد نامزد ہیں ۔

لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے مال روڈ پر احتجاج کرنے پر مقدمے کے اندر اج پر اپنے رد عمل میں کہا کہ بلدیاتی اداروں پر شب خون مارے پر جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ،جمہوریت پسند ہونے کے دعویدار مقدمات کا اندراج کر اکے مارشل لاء دور کی یاد تازہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تو خود کہتے ہیں کہ احتجاج کریں ہم آپ کو کنٹینر اور کھانا فراہم کریں لیکن اب اس کے الٹ چل رہے ہیں ۔

عوام کے حقوق کیلئے جیلوں میں جانا تو اعزاز کی بات ہے اور ہم اس سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ کوئی نا معلوم شخص آیا اور موٹر سائیکل کو آگ لگا کر چلا گیا ،ہم تو کہتے ہیں اس شخص کو پکڑیں جس نے موٹر سائیکل کو آگ لگائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی اداروں پر شب خون مارنے کے حکومتی اقدام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں