لاہور، منی لانڈرنگ کیس، سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کو نیب انکوائری میں پیش ہونے کی ہدایت

بدھ 24 اپریل 2019 18:18

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کو منی لانڈرنگ کیس کی نیب انکوائری میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی کو طلبی کے نوٹس جاری کئے وہ پیش نہیں ہوئے، وکیل علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ ان کے موکل دو مرتبہ پیش ہوکر نیب کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرچکے ہیں،23اپریل کو جاری کیا گیا طلبی کا نوٹس موصول نہیں ہوا،جس پر عدالت نے نیب کوطلبی کا دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے علی جہانگیر صدیقی کو ہر صورت نیب انکوائری میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،دوران سماعت سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کیلئے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن اور سٹاک ایکسچینج کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 9مئی کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں