میئر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کی25 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے 22رکنی وفد کی ملاقات

بدھ 24 اپریل 2019 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) لارڈ میئر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید سے ٹائون ہال میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کی25 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے 22رکنی وفد نے ملاقات کی ۔میئر لاہور نے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی اور بلدیاتی نظام اور اختیارات کے بارے میں بھی وفد کو بتایا۔

اس موقع پر پی ایس او ٹومیئر لاہور میاں وحید الزماں، کوآرڈینیٹر آفتاب محمد خان ،نیشنل اکاؤنٹیبلیٹی بیورو رضوان خان،فارن سروسز آف پاکستان عامر شوکت،پاکستان کسٹمز سروس عائشہ نیاز،اکانومسٹ گروپ حبیب الرحمن،پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس عرفان بشیر،صوبائی وزارت داخلہ کوآرڈینیشن پاکستان سپورٹس بورڈ منصور احمد خان ،پاکستان کسٹمز سروس محمد ارشد خان،پاکستان کسٹمز سروس محمد آصف،پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ محمد شہزاد،پوسٹل گروپ،محمد شکور،کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ قمر زمان،پاکستان ایڈمنسٹرٹیو سروس سعید رمضان،پولیس سروس آف پاکستان ثاقب سلطان المحمود، نیشنل اکائونٹیبیلٹی بیورو شکیل انجم ناگرہ،سکریٹریٹ گروپ شازیہ طور، منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ تنویر خالق،فارن سروس آف پاکستان زاہد رضا بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

میئر لاہور کرنل ( ر) مبشر جاوید نے وفد کو لاہور کے موضوع پر معلوماتی کتاب دی ۔ بعدازاں وفد کی طرف سے میئر لاہور کو شیلڈ پیش کی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں