پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی اور جعلی دودھ مافیا کیخلاف کارروائی

منڈی بہائو الدین میں دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ،5000 لیٹر دودھ تلف

ہفتہ 25 مئی 2019 19:23

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ڈیری سیفٹی ٹیموں نے منڈی بہائوالدین میں جعلی دودھ سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے،خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرکے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران گاڑیLES 3825 میں موجود 5000 لیٹردودھ تلف کر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموںنے ملاوٹی اور جعلی دودھ مافیا کے خلاف خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرتے ہوئے منڈی بہائوالدین میں دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

مجموعی طور پر 10 ہزار 500 لیٹر دودھ کی موقع پر چیکنگ کی گئی۔ملاوٹی دودھ لے جانے والی گاڑی LES3825 میں موجود 5000 لیٹرملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ چیکنگ کے دوران دودھ میں پانی، بناسپتی گھی اور پائوڈر کی ملاوٹ پائی گئی۔

(جاری ہے)

جعل ساز مافیاپانی سے دودھ کی مقدار بڑھا کر بناسپتی گھی اور پائوڈر سے گاڑھے پن میں اضافہ کرتا ہے۔

جدید لیکٹوسکین مشینوں سے لیس ٹیمیں دودھ میں ہر طرح کی ملاوٹ پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیری سیفٹی ٹیموں کی جانب سے معیاری دودھ لے جانے والی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق روزانہ کی بنیادوں پردودھ سپلائی کرنیوالی گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ملاوٹی اور جعلی دودھ کی روک تھام کا واحد حل پاسچرائزیشن ہے۔تمام ادارواں کے ساتھ مل کر لاہور کو پاسچرائزڈ دودھ کا ماڈل سٹی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق جدید ممالک طرز پر پنجاب میں بھی جلد صرف خالص دودھ فروخت ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں