پنجاب بھرمیں 829ٹریفک حادثات میں 03ا فراد جاں بحق950زخمی ہوئے

ہفتہ 20 جولائی 2019 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 829روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 564افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔386معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (54فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 367ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور25مسافر405اور181پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ197ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت208متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 71حادثات میں 85متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان69حادثات میں 65متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل953متاثرین میں 746مرد اور207خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 183 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور512افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ258زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 688موٹر سائیکلز،130آٹو رکشے،72موٹر کاریں،28وین19مسافربسیں،20ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں