ایل ڈبلیو ایم سی کچرا پھیلانے والوں کے خلاف سرگرم۔ 86000 کے چالان

ہفتہ 17 اگست 2019 23:01

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اجمل بھٹی کی ہدایت پر ہفتے کے روز اینفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کچرا پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی، کچرے کا ڈھیر لگانے پر بی ایف سی،لاہور بروسٹ،برگر کاٹیج،ہاٹ اینڈ چلی۔بٹ سویٹ،ایچ بی ایل،میزان بنک ،ماسٹر بریانی ،مسٹر برگر،صادق حلوہ پوڑی اور بون فائر ریسٹورنٹ کے چالان کیے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ واپڈا ٹاون سوسائٹی کا بھی غیر قانونی ڈمپنگ کے حوالے سے چالان کیا گیا۔

(جاری ہے)

واپڈا ٹاؤن سوسائٹی کی جانب سے کچرے کی غیر قانونی ڈمپنگ کی جا رہی تھی۔اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ای سی کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا انفورسمنٹ ونگ غیر قانونی طور پر کچرا ڈمپ کر نے والوں کے خلاف متحرک ہے اور محکمہ کی جانب سے ہفتہ کے روز مجموعی طور پر گندگی پھیلانے والوں کے خلاف 86000 کے چالان کئے گئے۔شہر میں کچرا پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔ایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر کو صاف بنانے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کا ساتھ دیں۔شہری شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں