بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تمام تر ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے‘ ذکر اللہ مجاہد

ایل او سی سمیت تمام محاذ وں پر بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے پوری قوم ایک پیج پر متحد ہے

پیر 19 اگست 2019 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ایل او سی کے بعد بھارت آبی جارحیت پر اُتر آیا ہے جو سندہ طاس اور جنگی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، بھارت کی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تمام تر ہنگامی اقدامات کر نے کی ضرورت ہے تاکہ کسی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے، ایل او سی سمیت تمام محاذ وںپر بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے پوری قوم ایک پیج پر متحد ہے، بھارت مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستانی دریائوں میں آبی جارحیت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ بھارت سندہ طاس اور جنگی معاہدوں کی خلاف ورزی کر کے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا جو ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

بھارت خطے کے امن کو جنگ کے آخری موڑ پر لے آیا ہے پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا سفارتی لحاظ سے کشمیر ڈیسک بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے جماعت اسلامی اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتی ہے۔پوری قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستر سال سے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل،یو این او سمیت عالمی اداروں کی کاروائیاں اور اجلاس کشمیریوں کو حق خوداردیت نہیں دلوا سکے تو مزید توقعات رکھنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکمران پوری دنیا پر واضح کر دیں کہ بھارت کی کسی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت کشمیر سمیت پاکستانی سرحدوں اور دریائوں پر جو غیر اعلانیہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اس کا اس کو بھر پور جواب دیا جائے۔ اگر دونوں ممالک میںایٹمی جنگ ہوئی توپور ی دنیا اس خطرناک جنگ کے نتائج بھگتے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں