مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات پر پاکستان کا عالمی عدالت جانے کا فیصلہ درست ہے ،میاں کامران سیف

بدھ 21 اگست 2019 20:10

لاہور۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کی کوششوں اور اقدامات پر پاکستان کے عالمی عدالت میں جانے کے فیصلہ کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی ،کرفیو کے نفاذ اورظلم و تشدد سے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بھی مرتکب ہورہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،میاں کامران سیف نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ اور اس کے نتیجہ میں پاکستان میں جانی نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم نے بھارت کی ننگی جارحیت کو دیکھ لیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر پر پاکستان سخت موقف اختیار کرے اور کشمیر کی آزادی کیلئے ہر فورم پر جائے، انہوںنے کہا کہ سلامتی کونسل کے فیصلہ کے بعد اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کیلئے عملی کوششوں کا آغاز کرے اورکشمیری مسلمانوں کیخلاف بھارتی جارحیت رکوائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں