چیف سیکرٹری پنجاب نے کارکردگی مانیٹرنگ سیل کا افتتاح کر دیا

یونٹ کے قیام کا مقصد آئی ٹی کے جدید نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانا ہے، یوسف نسیم

پیر 16 ستمبر 2019 21:49

لاہور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے اپنے دفتر میں قائم کئے گئے پرفارمنس مانیٹرنگ اینڈ ریفارمز یونٹ کا افتتاح کر دیا۔ یونٹ میں آئی ٹی کے جدید نظام پنجاب پرفارمنس مانیٹرنگ فریم ورک کے ذریعے افسران اور اداروں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔ سول سیکرٹریٹ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ یونٹ کے قیام کا مقصد آئی ٹی کے جدید نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریفارمزیونٹ میںکارکردگی کی مانیٹرنگ کیساتھ ساتھ اصلاحات پر بھی کا م کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محنتی افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی جبکہ غفلت برتنے والوں سے باز پرس ہوگی۔ چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو ڈینگی پر قابو پانے اور قیمتوں کی نگرانی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔افتتاحی تقریب میں سیکرٹری آئی اینڈ سی، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی پی آئی ٹی بی، انچارج مانیٹرنگ یونٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں