لیگی ایم این اے سید عمران اور ایم پی اے ملک ندیم کامران کو سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ فوری ختم کرنے کے نوٹس جاری

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) اینٹی کرپشن نے لیگی ایم این اے سید عمران شاہ ولی اور ایم پی اے ملک ندیم کامران کو سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ فوری ختم کرنے کے نوٹس جاری کردئیے ۔ محکمہ انہار پنجاب نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے قبضہ واگزار کروانے کے لئے مدد طلب کرلی۔

(جاری ہے)

ایم این اے سید عمران شاہ ولی اور ایم پی اے ملک ندیم کامران سمیت اکیس افراد کو نوٹس جاری کیے گئے۔

ان افراد نے سرکاری جگہ پر عرصہ دراز سے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا۔ ملک ندیم کامران سمیت دیگرافراد نے سرکاری جگہ کو کمرشل استعمال کے لیے کرائے پر دے رکھا تھا ۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شفقت اللہ مشتاق کاکہنا تھا کہ ایم این اے اور ایم پی اے سمیت تمام ناجائز قابضین فوری قبضہ ختم کریں ورنہ سخت کارروائی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں