آزادی مارچ 27اکتوبر کو کراچی سے شروع ہوگا،28 اکتوبر کوسکھرسے براستہ گھوٹکی پنجاب میں داخل ہوگا

پیر 14 اکتوبر 2019 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کا آزادی مارچ 31اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا تاہم روانگی مختلف شہروں سے مختلف تاریخ پر ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق جے یوآئی نے 27اکتوبر کو کراچی سے آزادی مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جے یوآئی کراچی ڈویژن کے قافلے سہراب گوٹھ سے براستہ سپرہائی وے آزادی مارچ کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد ڈویژن کے جلوس ایک بجے سپرہائی وے پرآزادی مارچ میں شامل ہوں گے۔میرپورخاص ڈویژن سے جے یوآئی کی ریلیاں تین بجے نوابشاہ میں آزادی مارچ کے ساتھ ملیں گی اور 27 اکتوبر کی رات سکھر میں قیام کیا جائے گا۔لاڑکانہ وسکھر ڈویژن کی ریلیاں آزادی مارچ میں 28 اکتوبر کو شامل ہوں گی اور مارچ 28 اکتوبر کوسکھرسے براستہ گھوٹکی پنجاب میں داخل ہوگا۔جے یو آئی ف( کے مطابق ملک بھر سے قافلے ایک ہی وقت میں اسلام آباد میں داخل ہوں گے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں