لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی سے غریب اور بے سہارا افراد کو قانونی معاونت فراہم کی جائے گی، سعدیہ سہیل رانا

منگل 15 اکتوبر 2019 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان وفاقی حکومت کو لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اس اتھارٹی سے غریب اور بے سہارا افراد کو قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس کے لئے صدارتی آرڈیننس کا مسودہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آرڈیننس مسودہ کے مطابق اتھارٹی ملک بھر کے مستحق افراد کو قانونی یا مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے پالیسی وضع کرے گی۔ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے تحت ہر ضلع اور تحصیل میں وکلا کا پینل بنایا جائے گا۔ اتھارٹی وکلا کو پیشہ ورانہ فیس اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کرے گی۔ کوئی بھی مستحق شخص مفت قانونی معاونت کے لیے اتھارٹی کو درخواست دے سکے گا۔ بچوں اور ذہنی مریضوں کو قانونی معاونت کے لیے درخواست کا بیان حلفی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اتھارٹی درخواست ملنے کے سات روز تک جائزہ لے کر معاونت کا فیصلہ کرے گی۔ لہذا اس مقدس ایوان کے اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے اس اتھارٹی کا قیام قابل تحسین ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں