مسلم لیگ ن کا آزادی مارچ میں شمولیت کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

منگل 15 اکتوبر 2019 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شمولیت کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پی ایم ایل ن کا ایک وفد جلد ہی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرے گا۔ انہیں اپنے پارٹی کے صدر شہباز شریف کا اہم پیغام پہنچائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں