کمشنر لاہور کی زیر صدارت بلدیاتی حد بندیوں کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس،پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:50

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی کی زیر صدارت بلدیاتی حد بندیوں کیلئے جائزہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا‘کمشنر لاہور نے ویڈیو لنک سے کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ شہزاد احمد حمید، اے سی ریونیو حافظ مدثر، اے ڈی ایل جی زاور تمام ڈی سی ز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ بلدیاتی حد بندیوں کی تجاویز و اعتراضات فہرستوں کو ڈپٹی کمشنروں کی تصدیق سے 18اکتوبر تک بھیجا جائے ‘ پبلک تجاویز و اعتراضات کو نمٹالیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر سے شیڈول کی مطابق کھلی سماعت کروں گا‘ پبلک معترضین کو اطلاع کرنا ضلعوں کی ذمہ داری ہوگی‘ڈی سی ز مجاز اتھارٹی کی اجازت سے ابتدائی فہرستوں کی تصحیح کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماعت کے دوران انتظامیہ کے تمام افسران بھی موجود ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں