وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری

مریم نواز پنجاب میں جو بھی پروجیکٹ لانچ کرتی ہیں باقی صوبے ان کو فالو کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان

Sajid Ali ساجد علی اتوار 12 مئی 2024 19:20

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی 2024ء ) صوبہ پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، خوشی کی بات ہے مریم نواز کو فالو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور سندھ میں بھی روٹی سستی ہو رہی ہے، مریم نواز کے پاس نواز شریف کی لیڈرشپ اور ان کا وسیع ترین حکومتی معاملات کا تجربہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں جو بھی پروجیکٹ لانچ کرتی ہیں باقی صوبے ان کو فالو کرنے پر مجبور ہوتے ہیں، اللہ کی شان ہے جس صوبے کے پاس تنخواہوں دینے کے پیسے نہیں ہوتے وہ اب ہمیں مشورے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کا صحت کارڈ "فراڈ کارڈ" تھا، اس میں کرپشن کی عجیب و غریب کہانیاں دیکھنے کو ملی ہیں، پنجاب حکومت صحت کارڈ کو مزید بہتر کرکے نئے سرے سے شروع کرنے جا رہی ہے، بیرسٹر سیف اپنی قابلیت اور مہارت کے گر پنجاب میں دکھانے کی بجائے خیبر پختونخوا میں دکھائیں، اپنے وزیراعلیٰ کو عقل اور شعور بھی دیں، اگر عقل یا شعور دکان سے ملتے تو آپ کے وزیراعلیٰ کو خرید کر بطور تحفہ لازمی تحفہ ارسال کر دیتے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر صوبے کے ایک اور منصوبے کی کاپی کرنے کا دعویٰ کیا تھا ، ان کا کہنا ہے کہ کاپی کیٹ مریم نواز نے صوبے کے ایک اور منصوبے کی کامیابی سے کاپی کرلی، عوامی مفاد کے لیے راج کماری خیبر پختونخوا کی طرح صحت کارڈ بھی کاپی کرکے دکھائیں، کاپی کیٹ نے حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچانے کے لئے ایمبولینس سروس شروع کی، یہ سروس گزشتہ کئی سالوں سے خیبر پختونخوا میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے، ریسکیو 1122 کو یہ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، جس کے دورس نتائج سامنے آرہے ہیں، ڈیلیوری کے لیے سپیشل کٹ سے لیس ایمبولینس پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہی ہے جہاں صرف ایک کال پر حاملہ خواتین کو منٹوں میں ہسپتال پہنچایا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں