غریب عوام اس حکومت کی غلط پالیسیوں سے خود کشیاں کر نے پر مجبور ہو چکی ہی: ا یم این اے رانا مبشر اقبال

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ جو ں جو ں آزادی مارچ کی تاریخ نزدیک آرہی ہے عمران سمیت حکومت کے تما م وزیر ،مشیر خوف میں مبتلا ہو رہیں ہے حکومت کو اب ڈیل نہ ڈھیل ملے گی فیصلہ ہو کر رہے گا عمران خاں کے استفعیٰ تک آزادی مارچ جاری و ساری رہے گا افواد چوہدری کا بیانیہ حکومت کی پالیسی ہے تو حکومت کو اقتدار چھوڑ دینا چاہئے حکومتیں روز گار کے مواقعے پید ا کر تی ہیں جبکہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت روز گار بند کر رہی ہے چار سو ادارے بند کر نے سے کروڑوں خاندان فاقہ کشی کا شکار ہو جائے گئے حکومت اپنے وعدوں سے مکر رہی ہے کہ ایک کروڑنوکریاں ،پچاس لاکھ گھر غریب عوام کو دیئے جائے گئے لیکن نہ نوکریاں مل سکی نہ ہی گھر مل سکے ملی ہے تو مہنگائی ،غریب عوام اس حکومت کی غلط پالیسیوں سے خود کشیاں کر نے پر مجبور ہو چکی ہے ایسی حکومت کیخلاف عوام کو اٹھ کھڑ اہو نے چاہئے مولانا کے آزادی مارچ میں شریک ہو کر حکومت کیخلاف شدید احتجاج کر نا چاہئے نااہل حکو مت نے اپنے 13 ماہ کے دور ہ اقتدار میں عوام کو ایک ٹکے کا بھی ریلیف نہیں د ے سکی عمران ،عثمان مل کر پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں شہباز شریف کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو ختم کر دیا گیا ہے جس سے شہری استفادہ حاصل کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز کی پیشی پر کارکنوں پر تشدد کی شدید مزحمت کر تے ہیں آزادی مارچ کی تاریخ سے قبل اپوزیشن رہنمائوں و کارکنوں کی گرفتاریاں متواقع ہے (ن) لیگی رہنما و کارکن گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے بلکہ حکومت گرفتار کر نے سے گھبرا رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں