لاہور ہائیکورٹ، توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری آبپاشی کو نوٹس جاری

پیر 21 اکتوبر 2019 23:20

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری آبپاشی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے میاں خان کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے محکمہ آبپاشی کا 2005سے ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے اسکی درخواست دادرسی کے لیے سیکرٹری آبپاشی پنجاب کو بھجوائی۔تاہم عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔درخواستگزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سیکرٹری آبپاشی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں