فضل الرحمان کو پاکستان کی سفارتی کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہی، ارمغان صادق

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:01

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ارمغان صادق نے کہاہے کہ وزیراعظم کی دن رات محنت اور لگن کی وجہ سے ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے، ملکی معیشت میں روزبروز بہتری آ رہی ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں ترقی لانے اور عوام کی خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے، سا بقہ حکومت نے ملکی وسائل کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے غریب عوام مشکلات کا شکا ر ہے، ملک دشمن عناصر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا تاریخی کردار ادا کررہے ہیں، فضل الرحمان جیسے مفادپرست اپنی سیاسی دکانداری چمکانے میں مصروف ہیں،ہمارا ملک موجودہ حالات میں کسی احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا، یہ احتجاج کا نہیں بلکہ اتحاد و یکجہتی کا وقت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہم سب کو یک جان ہونا ہوگا، انہوں نے مزید کہاکہ فضل الرحمان کو پاکستان کی سفارتی کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہی، دنیا پاکستانی قیادت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں