شہیدکانسٹیبل محمدآصف کی12 ویں برسی

لاہور پولیس آج بھی محمد آصف کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتی ہی: اشفاق خان

منگل 19 نومبر 2019 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے شہیدکانسٹیبل محمدآصف کی12 ویں برسی کے موقع پرشہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں ،شہدا ء کی قربا نیو ں کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ۔

راہ حق میں اپنی جان قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔ اشفاق خان نے کہا کہ لاہور پولیس کی تاریخ فرض کی راہ میں شہادت پانے والے جانثاروں سے بھری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے شہیدکانسٹیبل محمدآصف وقت شہادت تھانہ ریس کورس میں تعینات تھے ۔

2007ء کوآج ہی کے دن ڈاکونعمان نامی شہری سے موبائل فون و پرس چھین کر فرار ہوئے تو محمد آصف شہید و دیگر اہلکاروں نے بلا تاخیر مجرمان کاتعاقب کیا۔ ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں محمدآصف شہید ہوگئے جبکہ آپ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوا ۔شہید کانسٹیبل محمدآصف کو ان کے آبائی شہرضلع لودھراں میںسپرد خاک کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں