ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی مغلپورہ میں پتنگ کی ڈور سے جاں بحق

عامر علی کے رشتے داروںسے ملاقات والد اور دیگر رشتہ داروں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہا ر

منگل 19 نومبر 2019 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے مغل پورہ کے علاقہ میں پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والے عامر علی کے رشتے داروں سے اپنے دفتر میں ملاقات کی ۔متوفی کے والدمحمد عارف،بھائیوں محمد ناصر،محمد شہزاد،رشتہ داروں سمیت ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید اور دیگر پولیس افسران اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے عامر علی کے والد اور دیگر رشتہ داروں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہارکیا۔اشفاق خان نے اس موقع پر کہا کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی وجہ سے قیمتی جانی نقصان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔انصاف کی فراہمی میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے بتایا کہ لاہورپولیس نے امسال پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک مجموعی طور پر 4259 مقدمات درج کر کے 4487 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ملزمان میں4370 پتنگ باز جبکہ 117 فروخت کنندگان شامل ہیں۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 69902 پتنگیں، 1875 چرخیاں، 2648 پنی ڈور اور 854 گچھی ڈور برآمد کی گئیں۔

لاہور پولیس نے اس سال ابتک پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر گذشتہ سال کی نسبت 2010 مقدمات زیادہ درج کئے۔گذشتہ سال پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف وزی پر 2249 مقدمات درج کئے گئے تھے۔اشفاق خان نے کہا کہ پولیس افسران تعلیمی اداروں،گلی محلوں اور کمیونٹی میں جا کر شہریوں کو پتنگ بازی کے جان لیوا نقصانات بارے آگاہی دے رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری اپنے بچوں اور خود کو اس خونی کھیل سے بہر صورت دور رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پتنگ بازی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں