کرتارپور راہداری سے ایشیاء میں امن کی آبیاری ہوئی ‘شفیق ر ضا قادری

ْدنیا کے سامنے پاکستان نے کرتارپورراہداری کی صورت میں مذہبی رواداری کاشاندار مظاہرہ کردیا

جمعہ 22 نومبر 2019 13:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) چیئرمین انجمن شہریان لاہور شفیق ر ضا قادری نے کہاہے کہ کرتارپور راہداری سے ایشیاء میں امن کی آبیاری ہوئی، دنیا کے سامنے پاکستان نے کرتارپورراہداری کی صورت میں مذہبی رواداری کاشاندار مظاہرہ کردیا، مودی سرکار بھی سات دہائیوں سے معتوب اورکئی ماہ سے یرغمال کشمیریوں کے مطا لبا ت کو تسلیم کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریو ں کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ اگرمودی سرکارامن کی داعی اورانسانیت کی فلاح کیلئے سنجیدہ ہے تواسے شہیدبابری مسجدکی دوبارہ تعمیر اورکشمیر کی آزادی سے بھارتی مسلمانوں کے زخم پرمرہم رکھنا ہوگا۔انہو ں نے کہاکہ کرتارپورراہداری سے سنی دیول کی سوچ میں بھی مثبت تبدیلی آگئی اورانہوں نے بھارت واپسی پردشمنی دفن کرتے ہوئے امن اور دوستی کی نویدسنادی جوخوش آئند ہے۔انہو ں نے کہاکہ سکھ ایک غیورقوم ہے جو پاکستان کے صادق جذبوں کی ہرگزناقدری نہیں کرسکتی۔یقینا اب سکھ رضاکارانہ طورپرپاکستان اورکشمیر کی سفارت کاری کریں گے۔پاکستان کی خطے میں قیام امن کیلئے قر بانیاں تار یخ کاحصہ بنتی جا رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں