خواتین کھیلوں کے میدان میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ‘صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ

گیمز کے ذریعے خواتین کو عملی زندگی میں بھی قوائد و ضوابط احساس ذمہ داری اور اپنے حقوق کا ادراک حاصل ہوتا ہے‘آشفہ ریاض

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے کہا ہے کہ خواتین کھیلوں کے میدان میں اہم کردار ادا کررہی ہیں کھیلوں کے ذریعے جسمانی,ذہنی و جذباتی مضبوطی و پختگی کے ساتھ ساتھ خواتین میں بروقت بہتر فیصلہ ساز ی اور خود اعتمادی پر مبنی قوتوں کی تربیت ہوتی ہے،گیمز کے ذریعے خواتین کو عملی زندگی میں بھی قوائد و ضوابط احساس ذمہ داری اور اپنے حقوق کا ادراک حاصل ہوتا ہے،خواتین قائدانہ صلاحیتوں اور ٹیم ورک کے جذبے سے مزین ہوتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے پنجاب یونیورسٹی جیمنیزیم میںوویمن کے زیر اہتمام منعقدہ سپورٹس ویگالہ کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کی ترقی تعلیم و تربیت کی فراہمی کے لیے بے حد سنجیدہ ہے کیونکہ خواتین کی معاشی و معاشرتی خود مختاری درحقیقت ان ہی عملی پہلو ں پر کام کرنے میں پوشیدہ ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ہر شعبہ حیات میں خواتین کو دیے گئے حقوق پر عملدرآمد پر فوکس کیا جارہا ہے۔

خواتین پر کسی ہرکسی بھی قسم کی ہیراسمنٹ کی قطعی اجازت نہیں لیکن ان قوانین پر عملدرآمد کروانے میں حکومتی پالیسیوں میں اسٹیٹ کا ساتھ دیں۔صوبائی وزیر آشفہ ریاض نے سپورٹس وی گالہ میں والیبال اور ٹیبل ٹینس کے میچوں میں کامیاب ہونے والی پوزیشن ہولڈر خواتین میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر یواین ویمن پنجاب آفس ہیڈ حفصہ مظہر,ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی طاہرہ سلیم,ربعیہ قادر,سول سوسائٹی,طالبات, اساتذہ, والدین اورمختلف کھیلوں سے وابستہ کوچز بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں