ج*ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید کا تھانہ ڈیفنس اے کا اچانک دورہ

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:50

' لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید نے تھانہ ڈیفنس اے کا اچانک دورہ کیا اور حوالات،رپورٹنگ روم اور فرنٹ ڈیسک مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ڈی ایس پی ڈیفنس سرکل جمشید علی شاہ،ایڈیشنل ایس ایچ اوڈیفنس اے سب انسپکٹراختر علی ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محمد نوید نے تھانوں کے ریکارڈ، عملہ کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنزلاہور محمد نوید نے تھانہ کے عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی اور خوش اخلاقی اولین ترجیح ہونا چاہیئے۔قانون کی بالا دستی اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔منشیات فروشوں ،قمار بازوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔محمد نوید نے کہا کہ پولیس افسران کرائم کنٹرول اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی کے لئے بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں