لاہور، اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

سنٹرل اسکواڈ ٹائون ہال نے ہال روڈ، مال روڈ، ملتان چونگی سے تجاوزات کا سامان 04ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا

بدھ 11 دسمبر 2019 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) کمشنرلاہور/ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن ) زبیر احمد وٹوکی زیرنگرانی اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔دوران آپریشن سنٹرل اسکواڈ ٹائون ہال نے ہال روڈ، مال روڈ، ملتان چونگی سے تجاوزات کا سامان 04ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 8000روپے جرمانہ کیا۔

شالامار زون اسکواڈ نے جمیل شہید روڈسے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 4000روپے جرمانہ کیا۔ راوی زون اسکواڈ نے رنگ محل سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 1500روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال زون اسکواڈ نے بدھ بازار سبزہ زار سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میںلاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 7000روپے جرمانہ کیا۔

داتا زون اسکواڈ نے ساندہ روڈ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میںجمع کروا دیاجبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 14000 روپے جرمانہ کیا۔سمن آباد زون اسکواڈ نے فیروز پورروڈکے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیاجبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000روپے جرمانہ کیا۔عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے پی آئی اے سوسائٹی سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 7000روپے جرمانہ عائدکیا۔

گلبرگ زون اسکواڈ نے فیروزپورروڈ، علامہ اقبال روڈسے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000روپے جرمانہ عائدکیا۔نشتر زون اسکواڈ نے رائے ونڈ روڈ سے 03منی پٹرول پمپ مشینیں قبضہ میںلے لیں۔اس طرح انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 11ٹرکوں میں لاد کر سٹور میںجمع کروایا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 49500 روپے جرمانہ عائد کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں