لاہور، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ٹیموں کے 146 مقامات پر چھاپے، 31 اتائی کلینک بند، 21 کو چالان

19 کلینکس کے کیس رجسٹریشن مکمل کیلئے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو ریفر،مزاحمت اور جعلی ادویات پر1 کلینک کے خلاف FIR درج

بدھ 11 دسمبر 2019 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر فیلڈ افسرانے کل صوبہ کے مختلف اضلاع میں 146 مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے 31 اتائی کلینک سیل کردیے۔تفصیلات کے مطابق فیلڈ افسران نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی ہدایت پر 31 اتائی کلینک بندکرتے ہوئی21 کے چالان کیے۔

فیلڈ افسران نے کل 146 مقامات پرمختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

اتائی کلینک لاہور، پاکپتن، سرگودہا، اٹک، فیصل آباد، جہلم، اوکاڑہ، بہاولپور، بھکر، گوجرانوالہ، خوشاب اورمظفرگڑھ کے اضلاع میں بند کیے گئے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکا کہنا تھا کہ کارروائی میں مزاحمت اور جعلی ادویات کی موجودگی پر مظفرگڑھ میں ایک کلینک کے خلاف FIR درج کروائی گئی ہے۔

19 کلینکس کے کیس رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوائے گئے ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی طرف سے 10 اتائی کلینکس کی شکایات موصول ہوئیں۔05 شکایات پر کارروائیاں مکمل جبکہ05 پر کاروائی جاری ہے۔عوام کی صحت سے کھیلنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ کسی جگہ اتائی کلینک دیکھیں تو فوراً 0800 99000 پر فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں