ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے پولیو آگاہی واک کا اہتمام

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے پولیو آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ہے۔واک اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی زیر نگرانی منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

واک یو سی 31 باجا لائن میں کی گئی۔واک میں پختون کمیونٹی سمیت دیگر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پولیو کے دو قطرے پلائیں، بچوں کو عمر بھر کی محرومی سے بچائیں، کے بینرز بھی شرکاء نے اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں