لاہو رپریس کلب کے زیر اہتمام سیلف ڈیفنس کو رس کی اختتامی تقریب

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2019ء) لاہو رپریس کلب اور صحافی کالونی کی مینجمنٹ کمیٹی کے زیر اہتمام صحافی کالونی ہربنس پورہ میں منعقد کی گئی سیلف ڈیفنس کورس کی اختتامی تقریب نثارعثمانی آڈیٹوریم پر یس کلب میں ہوئی جس میں رکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر ، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سیکرٹری زاہد عابد، ممبرز گورننگ باڈی عمران شیخ ،محمد احمدر ضا ، آل پاکستان پر ائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسو سی ایشن کے صدرکاشف جاودانی ، پاکستان کراٹے آرگنائزیشن کے صدر عطا حسین بٹ ، پی ٹی آئی سپورٹس کے محمد فیصل سمیت ممبران اور سیلف ڈیفنس کورس میں حصہ لینے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

کورس میں تربیت پانے والے بچوں نے پرفارمنس کی جس کو حاضرین نے خواب سراہا۔

(جاری ہے)

صدر ارشد انصاری نے سیلف ڈیفنس کورس کی اہمیت پر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورمیں ذاتی ڈیفنس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیاہے اور جو لوگ اس پروگرام کے تحت حفاظت کے اصول سیکھ لیتے ہیں وہ بہتر اندازمیں معاشرے میں آگے بڑھتے ہیں۔ انھوںنے منظم اور شاندار سیلف ڈیفنس کورس کے انعقاد پر ممبر گورننگ باڈی محمد احمد رضا کی کاوشوں کو سراہا اور سیلف ڈیفنس کورس میں حصہ لینے والے بچوں اور نوجوانوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جبکہ مہمانوں کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں