گندم کے بحران کی ذمے دارنیازی حکومت ہی: سلیم ر ضا

پیر 20 جنوری 2020 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ گندم کے بحران کی ذمے دارنیازی حکومت ہے،کپتان پنجاب پر رحم کریں اور اپنے باصلاحیت بزدار کو شوکت خانم کینسر ہسپتال کا سربراہ بنادیں،موجودہ نااہل حکومت غربت کے بجائے غریب کے خاتمے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان صاحب آپ نے مکان، دکان، کاروبار اور مزدوری تباہ کرنے کے بعد اب غریبوں کا آٹا بھی بند کر دیا، نئے پاکستان میں آٹا ختم اور تندور بند ہوگیا اور عوام اب لنگر سے روٹی کھائیں ۔انہو ں نے کہاکہ عمران صاحب ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے، خوراک کی قیمتوں میں 82فیصد اضافہ ہوا جو عمران حکومت کی بے حسی کا ثبوت ہے، حکومت کر نا عمران نیازی کے بس کی با ت نہیں، حکومت ملک کو مذ ید بحرانوں میں دھکیلنے کی بجائے قوم پررحم کرے اور عمران خان استعفیٰ دیکر گھرجا ئیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں