صوبائی محکموںنے آئندہ مالی سال2020.21کے بجٹ کی تجاویز تیار کرنا شروع کردیں

جمعہ 24 جنوری 2020 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) صوبائی محکموںنے آئندہ مالی سال2020.21کے بجٹ کی تجاویز تیار کرنا شروع کردیں ، محکمہ خزانہ پنجاب کی محکموں کو 21جنوری تک اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔ محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ مزید 2سالوں کے اخراجات کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں ۔ 31مارچ تک صوبائی آمد ن میں اضافے سے متعلق حتمی تجاویز پیش کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

بجٹ کی تخمینہ جات ، سپلمنٹری بجٹ و غیر استعمال شدہ بجٹ کی تفصیلات فراہم کریںگے ۔ مجو زہ ٹیکسز اورآمدنی کے ذرائع بڑھانے سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ سرکار ی محکمے یکم جنوری تک ٹیکسز اورآمدنی سے متعلق ابتدائی تجاویز پیش کرچکے ہیں ۔ محکمہ خزانہ 10مئی تک موجود آئندہ مالی سال کے مکمل بجٹ کو حتمی شکل دے گا۔ 25مئی 2020تک صوبائی کابینہ سے بجٹ کی منظوری حاصل کی جائے گی ۔ جون 2020بھی پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں