y چھوٹے تاجروں کو مراعات دینے سے کاروبار بڑھیں گی: میاں ادریس

عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکال رہے ہیں ،معیشت بہتر ہو رہی ہے،عوام سے کئے تمام وعدے پورے کئے جائیںگی: سینئر نائب صدر تنظیم تاجران پاکستان

جمعہ 24 جنوری 2020 23:15

? لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) تاجروں کی سب سے بڑی ملک گیر تاجر نمائندہ تنظیم مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سینئر نائب صدر میاں محمد ادریس نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں چھوٹے تاجروں کیلئے مراعات دینے کے اعلان سے کاروبار کو وسعت ملے گی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ عالمی اقتصادی فورم پر وزیراعظم عمران خان ہی دنیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان دنیا میں اعلی مقام حاصل کرے گا اور وہ دن دور نہیں جب ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے تمام اہداف حاصل کر لئے جائیں گے،پی ٹی آئی حکومت قوم کو بہتر مستقبل دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،بدعنوانی کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا بنیادی جزو ہے حکومت ملک سے بدعنوانی ، غربت ، بیروزگاری اور جہالت کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری آرہی ہے جس کی مثال روپے کی قدر میں استحکام ہے۔ وزیراعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکال رہے ہیں ملکی معیشت میںدن بدن بہتری آرہی ہے ۔عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیںگے او ر جلد خوشحالی اور ترقی عوام کا مقدر بنے گی ۔ میاں ادریس نے مزید کہا کہ عمران خان نے صدر ٹرمپ کو دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ کشمیر میں جنگ کا خمیازہ پوری دنیاکو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں چھوٹے تاجروں کیلئے مراعات دینے کے اعلان سے کاروبار کو وسعت ملے گی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انشاء وہ وقت دور نہیں جب بیرون ممالک سے سرمایہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں