شہبازشریف کاایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

اتوار 23 فروری 2020 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ برادر ملک ایران اور اس کے عوام سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں ۔حکومت پاکستان بلوچستان کے علاقوں میں ضروری طبی اقدامات کرے ۔ایران کے ساتھ مل کر سرحدی علاقوں میں وائرس سے بچاو کے لئے مشترکہ انتظامات کئے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں