اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ہفتہ 29 فروری 2020 17:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پراینٹی رائٹ فورس احتجاجوں ،ریلیوں، جلسے وجلوسوںسمیت سیاسی شخصیات کی پیشی کے موقع پرشہرکا امن و امان برقرار رکھنے میں مصروفِ عمل ہے۔ ایس پی عائشہ بٹ نے اینٹی رائٹ فورس کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر کی72 مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 143 دستے روانہ کئے گئے۔

سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی پر 2900 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔

(جاری ہے)

اینٹی رائٹ فورس کے جوان پی ایس ایل سیزن فائیوکے میچزکی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف ڈویژنز میںکئے جانے والے سرچ آپریشنزمیں شامل رہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران مختلف یونینز کے سات سے زائد احتجاجی مظاہروں کے دوران شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی کینال روڈ لاہور سمیت 06 اہم شاہرائیں کلیئر کروائی گئیں۔ اینٹی رائٹ فورس نے مختلف مظاہروں کے دوران 2400 سے زائد افراد کو پرُامن طور پر منتشر کیا۔ اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں نے کیپٹن(ر) سید احمدمبین شہید کرکٹ میچ 7 وکٹ سے جیت کر کامیابی اپنے نام کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں