اچھی شہرت اور بہتر پیشہ ورانہ ریکارڈ کے حامل کورسز مکمل کرنے 88انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی

جمعرات 26 مارچ 2020 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر سنٹرل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبے بھر میں تعینات438 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی کے کیسز زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ بی اے ناصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سید خرم علی اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اشفاق احمد خان سمیت اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس میں اچھی شہرت اور بہتر پیشہ ورانہ ریکارڈ کے حامل کورسز مکمل کرنے 88انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی گئی۔ پروموشن بورڈ اجلاس کے دوران انسپکٹرز کی سنیارٹی لسٹ کو بھی مد نظر رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں