شہری حکومت کے وضع کردہ طریق کار کی پابندی کریں،ڈی آئی جی آپریشنز

جمعہ 3 اپریل 2020 20:02

لاہور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر جمعتہ المبارک کی ادائیگی کے حوالے سے نمازیوں کے لئے مساجد میں آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر کی ہدایت پر شہر بھر کی مساجد اور دیگر اہم مقامات پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس افسران نے مساجد،عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیا ۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیموں نے مساجد،عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا کہ شہری نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے پنجاب حکومت کے وضع کردہ طریق کار کی پابندی کریںاور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اپنے،اپنے خاندان اور معاشرے کی حفاظت یقینی بنائیں۔شہری انتہائی ضرورت کے علاوہ گھروں سے باہرنہ نکلیںاور 144 کی پابندی پر سختی سے عمل کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں