قربان پولیس لائنز میں صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات‘دلکش پھولدار پودوں سے سجاوٹ

صفائی کے بہتر انتظامات ہی کورونا کا توڑ ہیں‘پولیس کے حوصلے بلند ہیں‘صادق علی ڈوگر

اتوار 5 اپریل 2020 18:35

لاہور۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) قربان پولیس لائنز میں صفائی و ستھرائی کے بہتر ین انتظامات کئے گئے ‘ پوری دنیا جہاں کورونا سے پریشان ہے وہاں قربان پولیس لائنز میں ہر پھول خوف سے بے نیاز اپنی خوشبوئیں بکھیرنے میں مصروف نظر آتا ہے‘ موسم بہار کی آمد کا حقیقی رنگ پولیس لائنز میں امڈ آیا ہے‘ مختلف اقسام کے پھول پولیس ملازمین کی توجہ کا مرکز بن گئے‘ قربان لائنز کے داخلی راستے سے شروع ہو کر لائنز کے اندر ہر طرف پھولوں کی بہترین ترتیب سے موسم بہار کی صرف قربان پولیس لائنز میں آمد نظر آتی ہے‘ قربان پولیس لائنز میں منظم انداز سے مختلف پھولوں کو جس انداز سے سجایا گیا ہے داخل ہونے والا ہر شخص تعریف کئے بنا رہ نہیں سکتا‘ ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب صادق علی ڈوگر نے صفائی ستھرائی اور پوری قربان لائن کو دلکش پھولوں سے سجانے پر سٹاف کو شاباش دی اور کہاکہ صفائی کے بہتر انتظامات ہی کورونا کا توڑ ہیں‘انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پولیس کے بلند حوصلوں پر دلی مسرت ہوئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں