ٴْنیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کوآج منگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

پیر 1 جون 2020 23:45

ض لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کوآج منگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، مسلسل چوتھی بار طلبی پراپنے اور خاندان کے اثاثہ جات کا مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ذاتی حثیت میں چوتھی مرتبہ طلب کیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے انہیں آج 2 جون کو پیش ہونے کے ساتھ مکمل اثاثہ جات اور خاندان کے ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت دی ہے۔نیب تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر موجودہ وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے جس میں سوشل ڈسٹینسنگ، ماسک و سینیٹائزر کا استعمال شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل شہباز شریف کو 17 ، 22 اپریل اور 4 مئی کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم ان کی جگہ ان کے وکیل نے نیب تحقیقاتی ٹیم کو جواب جمع کرواتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ بیمار ہیں، کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے انہیں ڈاکٹروں نے موجودہ حالات میں گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے تام وہ آن لائن نیب تحقیقاتی ٹیم کے تمام سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

شہبازشریف 4 مئی کو نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے اور تقریباً 2 گھنٹے نیب آفس میں رہے، نیب تحقیقاتی ٹیم نے انہیں مزید سوالات دیتے ہوئے آج منگل کو اپنے خاندان کے اثاثہ جات کے ریکارڈ سمیت دوبارہ طلب کیا ہے۔ ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں