صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کی پاکپتن پولیس کو 2 روز قبل اغواء ہونے والے بچے کو بحفاظت بازیاب کروانے پر شاباش

جمعرات 4 جون 2020 17:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے پاکپتن پولیس کو 2 روز قبل اغواء ہونے والے بچے کو بحفاظت بازیاب کروانے پر شاباش دی۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل 2 سالہ محمد احمد کو ضلع پاکپتن کے علاقے عارف والا سے اغوا کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن کی ہدایت پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو فوری بازیاب کروا لیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے پاکپتن پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ایڈمنسٹریشن بچے کو بحفاظت اس کے والدین سے ملوانے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ حکومت پنجاب کو اپنے محنتی اور کام کرنے والے افسران اور ملازمین پر فخر ہے۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ڈسٹرکٹ پولیس اسی طرح عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنے فرائض بخوبی انجام دیتی رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں