صوبائی وزیرتجارت میاں اسلم اقبال سے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ کی ملاقات

جمعرات 4 جون 2020 17:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) صوبائی وزیرتجارت میاں اسلم اقبال سے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ ملک وقار احمدگجر کی ملاقات، ملاقات میں مارکیٹ کے مسائل اور مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے حوالے خصوصی تبادلہ کیا، اس موقع پر میاں اسلم اقبال نے کہاکہ گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، گراں فروشوں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے گا، اشیاء کی فروخت کو ریٹ لسٹ کے مطابق یقینی بنایا جائے گا، ملک وقار کا کہناتھاکہ بادامی باغ منڈی میں حکومتی ایس ا وپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیراعظم کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ ملک وقار احمدگجر نے اپنے آفس میں ٹریفک اور پنجاب پولیس کے ذمہ داران ایل ڈبلیو ایم سی کے نمائندگان اور انجمن آڑھتیاں کے صدور اور سیکرٹریز کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں منڈی میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانگی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اور منڈی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں