پیپلزپارٹی کے درباری حکومت پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، ڈاکٹر نوشین

جمعرات 2 جولائی 2020 23:58

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہا ہے کہ نفیسہ شاہ کا کام صبح وشام جھوٹ بولنا ہے ،ملکی اداروں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ جعلی بھرتیاں کی ، پیپلزپارٹی کے درباری پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، سندھی عوا م کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں، مراد شاہ اور بلاول زرداری کی ناک کے نیچے ، پیپلزپارٹی کے درباری اپنی جیبیں بھرنے میںمصروف ہیں، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، پیپلزپارٹی کے درباری صرف زرداری خاندان کی کرپشن کے دفاع میں لگے ہوئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں