پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مومنہ وحید

منگل 4 اگست 2020 13:54

پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مومنہ وحید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قرارداد رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے جمع کروائی۔

(جاری ہے)

ذرائع کیمطابق مومنہ وحید کی جانب سے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وطن عزیز پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں،پنجاب پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنے قیمتی لہو سے تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہاپولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔قوم آج ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں