ئ*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو ہیڈ کواٹرز میں ضلعی ایمرجنسی افسران کانفرنس کا انعقاد

غ* کورونا کی موجودہ صورتحال ،انسداد ڈینگی سرگرمیوں،ایمرجنسی گاڑیوں ،ہیومن ریسورس کے معمالات ،ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی تیاریوں اور تحصیلوںمیں زیر تعمیر ریسکیو اسٹیشنز کے کام کی پیشرفت کا جائزہ

جمعرات 6 اگست 2020 23:35

۵ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو ہیڈ کواٹرز میں گز شتہ روز ضلعی ایمرجنسی افسران کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے کی۔کانفرنس کے دوران کورونا کی موجودہ صورتحال ،انسداد ڈینگی سرگرمیوں،ایمرجنسی گاڑیوں ،ہیومن ریسورس کے معمالات ،ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی تیاریوں اور تحصیلوںمیں زیر تعمیر ریسکیو اسٹیشنز کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں تمام ضلعی ایمرجنسی افسران اور ریسکیو ہیڈ کوا?ٹرز سے سینئر افسران شریک تھے۔ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے ضلعی ایمرجنسی افسران کو خوش ا?مدید کہا اور اپ گریڈڈ ضلعی ایمرجنسی افسران کو مبارکباددی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی ایمرجنسی افسران پنجاب بھر میں سروس کے یکساں معیار کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہیں۔

کوروناایمرجنسیز کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریسکیورز کورونا سیفٹی پروٹوکولز پر عملدرا?مد کرتے ہوئے ہی ایمرجنسیز پر رسپانس کریں۔ کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے تمام عملے کو لازم ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور ڈیوٹی اوقات کے دوران معاشرتی فاصلہ برقراررکھیں۔ اس کے علاوہ تمام ڈی ای اوز کو انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں تیزی لائیں تاکہ ڈینگی کے پھیلائو سے بچا جاسکے اورانسدادڈینگی سرگرمیوں کو ڈیش بورڈ پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کریں۔

ضلعی ایمرجنسی افسران نے ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کیا کہ تحصیل ریسکیو اسٹیشنوں کے سول ور کس تکمیل کے مراحل میں ہیں سوائے کچھ تحصیلوں کے اور باقی تحصیلوںکیلئے بھرتی ہونے والے ریسکیوکیڈٹس کا ایک بیچ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت ہے۔ ڈی جی ریسکیو نے انہیں ہدایت کی کہ وہ تحصیل ریسکیو اسٹیشن کی تعمیر کے کام تیزی لائیں اور دسمبر 2020 سے پہلے اسے مکمل کریں تاکہ پنجاب کی باقی تمام تحصیلوں میں سروس کا آغاز کیا جاسکے۔

ڈی جی ریسکیو پنجاب نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کی جانے والے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام بوٹ انجن کو آپریشنل رکھیں کیونکہ یہ فلڈ آپریشنز میں بہت مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور یقینی بنائیں کہ ممکنہ سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے ریسکیورز ہمہ وقت تیار رہیںاور تمام ضرورآلات وسازوسامان کی وقتاًً فوقتاًً مناسب جانچ پڑتال کرتے رہیں۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب کے تمام ا ضلاع میں سروس کے یکساں معیار اور بلا امتیاز سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدائت کی کہ وہ ریسکیو اسٹیشنوں، ایمرجنسی وہیکلز اور عملے کی درجہ بندی شروع کریں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلع ،افسران و عملے کو ماہانہ بنیادوںتعریفی اسناد دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کریں۔ تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو لازمی طور پریکساںایمرجنسی رسپانس اور بروقت سروس کے معیار کو یقینی بنانا چاہئے کیونکہ تمام اضلاع کو مساوی وسائل فراہم کیے گئے ہیں لہذاسروس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں