\118بھارتی آج واہگہ کے راستے واپس روانہ ہوں گے

اتوار 9 اگست 2020 18:51

xلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون اور سرحدبند ہونے کی وجہ سے پاکستان میں محصور ہو جانے والے 118بھارتی شہری آج ( پیر) کے روز واہگہ کے راستے واپس روانہ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی شہریوںکی واپسی کے لئے واہگہ بارڈر کو خصوصی طو رپر کھولا جائے گااس حوالے سے دونوں طرف کے حکام نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں