غ*سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کا شہری کے گھر سے 90لاکھ روپے کی چوری کا نوٹس

پیر 10 اگست 2020 10:03

- لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2020ء) سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمیدنے شہری عاصم فرحان کے گھر سے 90لاکھ روپے کی چوری کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ فرقان بلال کو ملزمان کی گرفتار ی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

جس پرایس پی کینٹ فرقان بلال نے ایس ایچ او ہربنس پورہ ندیم کمبوہ کو ملزمان کی گرفتاری ٹاسک دیا۔ پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہری عاصم کے گھر کام کرنے والی ملازمہ فرزانہ کو گرفتار کرکے نقدمی اورسامان برآمد کرلیا ہے۔دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہری عاصم فرحان کے گھر چوری گھریلو ملازمہ فرزانہ اور اس کے خاوند نے مل کر کی تھی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں